راولپنڈی (نیوزڈیسک)ایک جانب امریکہ افغانستان میں طالبان سے ایک دہائی برسر پیکار رہ کر بھاگ رہا ہے تو دوسری جانب پاک فوج نے 2015میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں اور وہ کردکھایا جس کے بارے میں امریکہ سوچ بھی نہیں سکتاتھا۔ پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں بدامنی کے پیچھے پس پردہ امریکہ اور افغانستان کا بھی ہاتھ رہا اور دہشت گرد حملے کرکے افغانستان میں روپوش ہوتے رہے لیکن اس کے باوجودپاک فوج نے 2015میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں آپریشن میں دشمن کو کاری ضرب لگی اور 90 فیصد علاقہ دہشت گردوں سے کلیئر کرالیا گیا دہشتگردوں کے 837ٹھکانوں سمیت انفراسٹرکچر تباہ کیا گیا 3400دہشتگرد مارے گئے چار سول افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق 2015 کا سورج طلوع ہوا تو قوم ایک نئے عزم کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کا ارادہ کرچکی تھیں ایک طرف آپریشن ضرب عضب میں تیزی آئی تو دوسری جانب شہری علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں میں امن کے دشمنوں کو ٹھکانے لگانے کا سلسلہ شروع ہوا۔شمالی وزیرستان میں میران شاہ، میرعلی، دتہ خیل، رزمک، گریوم، شیوہ، اسپن وام، بویا اور دیگان کے علاقوں سے شدت پسندوں کا صفایا کردیا گیا، شوال میں بھی نوے فیصد علاقہ کلیئر کرالیا گیا، دہشت گردوں کے 837 ٹھکانوں سمیت ان کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا، جبکہ 3400 دہشت گرد مارے گئے، انٹیلی جنس کی بنیاد پرملک بھرمیں 10 ہزار سے زائد کارروائیوں میں 150 سے زائد خطرناک دہشت گرد مارے گئے اور18 ہزارسے زائد کو گرفتار کیا گیا۔آپریشن ضرب عضب میں سیکیورٹی فورسز کے 400 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ ایک ہزار 914 جوان زخمی ہوئے تاہم اب بھی پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے تباہ کیے جارہے ہیں۔15 جون کو ختم ہونے والے آپریشن خیبر2 کے باعث پاک فوج نے خیبرایجنسی پاک افغان سرحد پرواقع تینوں پاسز تیراہ مزاتل، کنڈاو غریبی اور درہ مدراد کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کو دہشت گردوں سے کلیئر کرانے کے بعد سول انتظامیہ کے سپرد کردیا گیا ہے، شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں آئی ڈی پیز کی واپسی بھی شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان نے وہ کردکھایا جوامریکہ سوچ بھی نہیں سکتا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان



















































