اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پاکستان دہشتگرد گروپوں کیلئے فنڈز اکٹھا کرنیوالی تنظیموں کیخلاف کارروائی کرے ، امریکہ

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا نے مغربی ممالک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاکستان پر مبینہ دہشت گرد گروپوں کےلئے فنڈز اکٹھا کرنے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کےلئے دباو¿ بڑھا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فنڈز اکٹھا کرنے والی ان تنظیموں میں 3 تنظیمیں فلاح انسانیت، گنج مدرسہ اور جماعت الدعوہ امریکا کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں اور تینوں تنظیموں کو امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے پہلے ہی دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ان گروپوں کو فنڈز اکٹھا کرنے سے روکنے کےلئے پاکستان پر پہلے ہی دباو¿ تھا تاہم یورپی اور مغربی ممالک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کےلئے دباو¿ بڑھادیا گیا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا کو یہ بھی شکایت ہے کہ وہ جب بھی یہ معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتا ہے تو چین سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے اقوام متحدہ کو کوئی ٹھوس اقدام اٹھانے سے روک دیتا ہے۔امریکا کے مطابق چین یہ سب پاکستان سے اپنے بہتر تعلقات کو برقرار رکھنے کےلئے کرتا ہے تاہم پاکستانی حکام کئی بار یہ کہہ چکے ہیں وہ پہلے ہی ان تنظیموں کے خلاف کئی اقدامات اٹھا چکے ہیں ¾دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کےلئے قانون سازی بھی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی بار امریکا کو یہ یادہانی بھی کراچکا ہے کہ اس کی فہرست میں شامل تنظیموں میں سے بیشتر تنظیمیں افغانستان سے تعلق رکھتی ہیں اور جب تک انہیں ٹارگٹ نہیں کیا جاتا یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…