اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شمالی وزیر ستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کامیابی سے جاری ،وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی فضا ئی کارروائی میں 4دہشتگرد مارے گئے، 6زخمی جبکہ شدت پسندوں کے 2ٹھکانے بھی تبا ہ کر دیے گئے ۔منگل کو سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں نے خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4دہشتگرد مارے گئے ،فضائی کارروائی میں 6دہشتگرد زخمی جبکہ ان کے 2ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جا رہا ہے۔