اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 6پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 20ارب روپے کا ریلیف ملے گا ، کے الیکٹرک اور ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر قیمتوں میں کمی اطلاق نہیں ہو گا ۔منگل کو نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی قیمتوں میں کمی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، نیپرا حکام نے نومبر کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 6پیسے کمی کی منظوری دیدی ، چیئر مین نیپرا کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ کے بجلی کے بلوں پر ہو گا ،بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ،قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 20ارب روپے کا ریلیف ملے گا ، کے الیکٹرک اور ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر قیمتوں میں کمی اطلاق نہیں ہو گا۔