ممبئی (نیوز ڈیسک)سال 2015ایشوریہ رائے سے کاجول تک بہت سے بڑے اور چھوٹے فنکاروں کے لئے بہت ہی لکی ثابت ہوا ہے۔ یہ وہ فنکار ہیں جنہوں نے رواں سال نئی ’سج دھج‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں ’کم بیک‘ کیا۔بڑی اسکرین پراپنی اداکاری کے ساتھ واپسی میں سرفہرست ایشوریہ رائے کو ہی رکھتے ہیں ۔ وہ تقریباً پانچ سال بعد فلم ”جذبہ “ میں سلور اسکرین پر دوبارہ نظر آئیں۔ ’جذبہ ‘ کو سنجے گپتا نے ڈائریکٹ کیا تھا اور فلم میں ایشوریہ نے ایک خاتون وکیل کا کردار اداکیا تھا۔کاجول بالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہے ، وہ 2010 میں فلم’ مائی نیم از خان‘ کی ریلیز کے بعد سے اسکرین سے آﺅٹ تھیں لیکن سال کے آخری مہینے میں روہت شیٹھی کی فلم ’دل والے ‘ ریلیز ہوئی اور پھر کیا تھا کاجول دیکھتے ہی دیکھتے چھاتی چلی گئیں۔ ان کی واپسی اس شان و شوکت سے ہوئی کہ فلم صرف تین دن میں 100کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرگئی۔سلمان خان اور سورج برجاٹیہ کی واپسی بھی فلم ’پریم رتن دھن پائیو‘ سے ہوئی ۔ پروڈیوسر سورج برجاٹیہ اور سلمان خان نے 16سال بعد ایک ساتھ کام کیا ۔ ایکٹر اور ڈائریکٹر کی یہ جوڑی سن 1999 میں ”ہم ساتھ ساتھ ہیں “ جیسی بڑی اور کامیاب فلم دے چکی ہے۔عامر خان کے ساتھ ’گجنی‘ جیسی نامور فلم دینے والی اداکارہ آسین بھی فلم ’آل از ویل‘ کے ذریعے اسی سال سلور اسکرین پر لوٹیں۔ وہ سن 2012میں فلم ”کھلاڑی786“ کے بعد سے ’آﺅٹ‘ تھیں۔سشمیتا سین جنہیں انڈین میڈیا بیوٹی کوئن بھی کہتا ہے وہ سن 2010میں ریلیز ہونے والی فلم ’ نو پرابلم‘ کے بعد سے غائب تھیں۔ سال 2015میں سشمیتا سین نے ایک مرتبہ پھر فلمی دنیا میں قدم رکھا مگر ہندی فلم کے ذریعے نہیں بلکہ بنگالی فلم ’ نربھک‘ کے ساتھ جسے نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سری جیت مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ تاہم سابق مس یونیورس کوفلم میں ’ڈگر سے ہٹ کر کام‘ کرنے پر سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔شنی آہوجہ ’گینگسٹر‘ کہلائے جاتے ہیں کیوں کہ 2009میں ایک جونیئر اداکارہ کے ساتھ دست درازی کے معاملے پر انہیں جیل کی ہوا کھانا پڑی تھی مگر ڈائریکٹر نثار بزمی نے انہیں ایک مرتبہ پھر اپنی فلم میں کام دیا اور فلم کا نام ہی ان کی گلیمر ورلڈ میںواپسی کے لئے خیر مقدمی ثابت ہوا۔
سال 2015ایشوریہ رائے سے کاجول تک فنکاروں کےلئے لکی ثابت ہوا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































