منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف ، مودی ملاقات کرانے والا اصل کردار ،پیپلزپارٹی کی کرپشن تو کچھ نہیں،شیخ رشید کے انکشافات

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ مومن (نیوزڈیسک)نوازشریف ، مودی ملاقات کرانے والا اصل کردار ،پیپلزپارٹی کی کرپشن تو کچھ نہیں،شیخ رشید کے انکشافات،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف ، مودی ملاقات کرانے کے اصل کردار کی کہانی جلد سامنے آئے گی ، شریف برادران کو ملکی مفادات نہیں صرف اپنے کاروبارکا فروغ عزیز ہے جس کے ثبوت پوری قوم کے سامنے ہیں ۔ ایک انٹر ویومیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی بھی بھارت کے ساتھ تعلقات کا مخالف نہیں لیکن اگر یہ برابری کی سطح پر نہیں ہو ں گے تو اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ نواز ، مودی ملاقات میں بھارت کی ایک بڑی کاروباری شخصیت کا کردار دوبارہ سامنے آ رہا ہے جس پر پوری قوم سوال اٹھا رہی ہے اور اصل کہانی جلد باہر آئے گی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ حکمرانوںنے عوام کو رعایا سمجھا ہوا ہے لیکن اب عوام میں شعور آرہا ہے اور وہ دن آئے گا جب حکمرانوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمران اپنی شفافیت کے دعوے کرتے نہیں تھکتے ،میں بتانا چاہتا ہوں کہ ان کی کرپشن ضرور سامنے آئے گی اور لوگ پیپلز پارٹی کے دور کی کرپشن کو بھول جائیں گے۔ انہوںنے سابق چیف جسٹس کی طرف سے سیاسی جماعت بنانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اس پر کوئی بات نہیں کروں گا ۔انہوں نے لودھراں میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے سوال کے جواب میں کہاکہ اس کے بعد حکمرانوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ۔ اس الیکشن سے ثابت ہو گیا کہ عام انتخابات بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ۔ حکمران پریشان ہیں کہ آئندہ عام انتخابات معرکہ آسان نہیں ہوگا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…