ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے زندگی کی 50 بہاریں دیکھ لیں اور انہوں نے اپنی 50 ویں سالگرہ گزشتہ روز اتوار کو منائی سلمان خان بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندورمیں 27 دسمبر1965 کو بالی ووڈ کے معروف رائٹر سلیم خان کے گھر آنکھ کھولی اور ان کا نام عبدالرشید سلیم خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1988میں فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے کیا تاہم ان کو پہلی کامیابی 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ سے ملی۔سلمان خان نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی عروج زوال دیکھے اورایک وقت وہ بھی آیا جب بالی ووڈ میں ان کی پہچان کم ہونے لگی تاہم اگست 2003 میں ریلیزہونے والی فلم ’’تیرے نام ‘‘کی کامیابی سے واپس انڈسٹری میں قدم جمانے والے سلمان خان نے اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعدایک بلاک بسٹر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے جس میں ’’دبنگ‘‘،’’وانٹڈ‘‘،’’باڈی گارڈ‘‘ ،’’پارٹنر‘‘، ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘،’’ کک ‘‘،’’بجرنگی بھائی‘‘ اور ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ شامل ہیں۔فلمی کیریئر کے دوران سلمان خان اپنے معاشقوں کی وجہ سے کئی بار خبروں کی بھی زینت بنے رہے یہی نہیں انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کے ساتھ ان کے معاشقوں کی خبریں زبان زدعام رہیں جس میں سنگیتا بجلانی ،ایشوریارائے بچن، کترینہ کیف شامل ہیں جب کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں غیر ملکی اداکاراؤں کو متعارف کرانے کا سہرابھی سلمان خان کو جاتا ہے۔ ان کی متعارف کرائی گئی ادکاراؤں کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ،جیکولین فرنینڈس، سنی لیونی سمیت دیگر شامل ہیں۔فلم ’’دبنگ‘ میں مجرموں کو جیل کی ہوا کھیلانے والے سلمان خان کو اپنی حقیقی زندگی میں بھی عدالتوں کے چکر لگانے پڑے اور سزا کا سامنا بھی کرنا پڑا جس میں 2002 کے ’’ہٹ اینڈ رن کیس‘‘ میں مقامی عدالت کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی جسے بعد میں ممبئی ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا تاہم اب کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا مقدمہ زیر التوا ہے۔بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی رواں سال دو فلمیں ریلیز ہوئیں جس میں ’’بجرنگی بھائی‘‘ اور ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ شامل ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جس کے بعد سلو میاں باکس آفس پر چھا گئے ہیں اور کئی نامور اداکاروں کو باکس آفس پر مات دے دی ہے۔
بالی ووڈ کے دبنگ خان نے زندگی کی 50 بہاریں دیکھ لیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا



















































