لاہور(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نوازشریف کو سالگرہ کی مبارک باد کے ساتھ نواسی کی شادی کاتحفہ بھی دیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف کی سالگرہ پر سرپرائز دورہ کا تحفہ تو دیا اور ساتھ ساتھ نوازشریف کی نواسی کیلئے شادی کا تحفہ لانا بھی نہیں بھولے اور جاتی امرامیں ڈیڑھ گھنٹہ قیام کے دوران مہرالنسا کی شادی کیلئے نیک تمناو¿ں کے اظہار کے ساتھ ساتھ بھارتی ملبوسات کا شاندار تحفہ بھی پیش کیا اور مہرالنسا کو آنے والی زندگی کیلئے دعائیں بھی دیں ۔