منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ملا عمر کے انتقال پر ادھورا رہ جانے والا کام مکمل کرنے کا فیصلہ

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کو بحال کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں اتوار کو افغانستان کے دارالحکومت کابل جائیں گے۔افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات پہلی مرتبہ اس سال جولائی میں پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد کے قریب سیاحتی مرکز مری میں منعقد ہوئے تھے۔لیکن مذاکرات کا یہ سلسلہ طالبان کے رہنما ملا محمد عمر کی پاکستان کے ایک ہسپتال میں طبی موت واقع ہونے کی خبر سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔فوج کے شعبے تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے کے دوران کابل میں افغانستان کی سیاست اور فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔امریکی خبررساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق جنرل راحیل شریف کو اس ماہ کے شروع میں اسلام آباد میں افغانستان کے بارے میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرس کے انعقاد سے قبل نو دسمبر کو کابل جانا تھا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی پیچیدگی کے باعث یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔اسلام آباد میں اس ماہ کے شروع میں منعقد ہونے والے ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے شرکت کی تھی۔ ان کے علاوہ اس کانفرنس میں بھارت کی وزیر خارجہ سمشا سوراج ، امریکہ اور چین کے نمائندوں بھی موجود تھے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…