اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ریحام خان کے سابق شوہرکے انکشاف نے تحریک انصاف کوبھی حیران کردیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان نے برطانوی عدالت میں مجھے تشدد پسند شوہر ثابت کرنے کیلئے طے شدہ منصوبے کے تحت مجھ پر حملہ کردیا تھا۔ عمران خان کے ساتھ کیا بیتی میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ ریحام کو طلاق دیکر ہی میری بچت تھی اگر ایسا نہ ہوتا تو میری زندگی کو خطرہ لاحق تھا ۔ ریحام جب تک میرے ساتھ رہی اس نے کسی بھی کالج یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور نہ ہی ڈگری حاصل کی۔ اس کی ڈگریوں بارے مجھے کچھ علم نہیں ہے پڑھائی سے اس کو کبھی دلچسپی نہیں رہی۔ انگلینڈ میں آج بھی ریحام بچوں کے بینیفٹ کے نام پر سو سے دو سو پونڈ وصول کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آن لائن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر سماویہ بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹر اعجاز رحمان نے کہا کہ میں نے ریحام کے ساتھ زندگی مشکل ترین 12,13 سال گزارے اور ہر ممکن کوشش کی کہ گھر بس جائے مگر ریحام نے معاملات کو اس نہج پر پہنچا دیا جہاں پر کسی بھی مرد کیلے شادی کو برقرار رکھنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریحام نے مجھ پر بے سروپا الزامات لگائے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ریحام سے علیحدگی کے بعد ڈاکٹر اعجاز رحمان سے شادی کرنیوالی ڈاکٹر سماویہ اعجاز نے کہا ہے کہ ریحام خان نے میرے شوہر سے متعلق جھوٹی باتیں مشہور کیں، میرے شوہر انتہائی نرم مزاج اور کشادہ دل ہیں مجھے کبھی بھی پڑھائی سے نہیں روکا اور مار کٹائی ان کی طبعیت کا خاصا ہی نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیامیں یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے بھی ریحام خان کوکچھ ایسے ہی معاملات پرطلاق دی تھی ۔اب اس انکشاف کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنماءاورکارکنا ن حیران رہ گئے



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…