لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے 154لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،مرکزی رہنماﺅں سے رپورٹ طلب کئے جانے کے ساتھ اصل حقائق سے آگاہی کیلئے خفیہ طور پر بھی معلومات اکٹھی کی جا ئیں گی ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مضبوط پوزیشن اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کے باوجود لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلہ میں شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لودھراں میں انتخابی مہم کی قیادت کرنے والے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف بھی اصل صورتحال سے آگاہ کریں گے جبکہ دیگر مرکزی رہنماﺅں سے بھی رپورٹ طلب کی جائے گی ۔شکست میں مقامی سطح پر مخالفت بارے خفیہ طور پر معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ (ن) لیگ لودھراں میں کافی مضبوط پوزیشن رکھتی تھی تاہم اسے صدیق بلوچ کی صورت میں امیدوار کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔
لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست ،ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے صبر کا پیمانہ لبریز،خفیہ اقدام کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے



















































