اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے منچلوں کو خوشخبری سنادی،مری میں بھی ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح ملکہ کوہسار برفباری اور ٹھنڈ کا مزا لینے پہنچ گئے سندھ اور پنجاب میں بھی سردی میں اضافہ ہوا ¾ قبائلی علاقوں میں موسم ابر آلود رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم اگلے چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں ، پشاور اور سکھر ڈویڑن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی مزید بڑھ گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سب کم درجہ حرارت قلات،کالام منفی 12، استور منفی 11،ا سکردو منفی 10ریکارڈ کیا گیا گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد سرد ہوائیں میدانی علاقوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ا ور سردی میں اضافہ ہونے لگا ادھرملاکنڈ ڈویڑن کے ضلع لوئر اور اپر دیر میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا لوئر دیر میں برفباری کے بعد لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد پرفضا مقامات پر پہنچ گئی ¾
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے



















































