لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی نواسی مہر النسا اور ان کے شوہر راحیل منیر کے نئے گھر کی تعمیر و تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ باوا پارک اپرمال پر واقع دو کنال کی دو منزلہ لگڑری رہائش گاہ زلزلہ پروف ہے اور اسے دنیا کے جدید سسٹمز سے آراستہ کیا گیا ہے۔ چار بیڈرومز اور وسیع لانجز پر مشتمل دلآویز رہائش گاہ تین ماہ میں تیار ہوئی جس میں ایک وقت میں سینکڑوں افراد کام پر مامور رہے، گھر ”پاکستان ٹیکنیکل ایسوسی ایٹ پرائیویٹ لمیٹڈ“ نامی کنسٹرکشن کمپنی نے تیار کیا ہے جو دوبئی اور ابوظہبی سمیت دیگر ممالک میں بڑے بڑے تعمیراتی پراجیکٹس پر کام کیلئے معروف ہے۔ گھر میں بیسمنٹ بھی موجود ہے اور گھر کے ستونوں میں لوہے کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے نئے گھر کی تعمیر و آرائش میں ان کے دولہا راحیل منیر خصوصی دلچسپی لیتے رہے وہ روزانہ سائٹ کا وزٹ کرتے رہے اور ہدایات دیتے رہے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ دولہا کی طرف سے نئی زندگی کے آغاز پر تعمیر ہونے والے نئے گھر کی تکمیل پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ نئے جوڑے کیلئے تیار کئے گئے خوشنما گھر کے قریب مہر النسا کے سسرالی خاندان کے بھی دو تین گھر آباد ہیں۔
نوازشریف کی نواسی کے لئے شادی سے پہلے گھرکی تعمیر،گھرکہاں تعمیرکیا گیا ،حفاظتی اقدامات کیاہیں ؟تہلکہ خیزانکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































