اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کے ماہانہ نرخ میں ایک روپے 97 پیسے کمی کے لئے سمری ارسال کر دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا کو ایک سمری بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نومبر کیلئے ریفرینس پرائس 7 روپے 30 پیسے تھی، ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت 10 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی، نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت ایک روپیہ 12 پیسے فی یونٹ رہی، گیس سے بجلی کی پیدواری لاگت 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ آئی جب کہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ رہی، اس کے علاوہ نومبر میں ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 12 روپے 48 پیسے فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے کی سمری میں مزید کہا گیا کہ ریفرنس پرائس کے مقابلے میں لاگت 5 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی لہذا پیداواری لاگت میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے اور ماہانہ نرخ میں ایک روپے 97 پیسے کمی کی جائے۔ نیپرا سی پی پی اے کی بجلی کے نرخ میں کمی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 29 دسمبر کو سماعت کا اعلان کیا ہے۔
عوام کے لئے خوشخبری ،بجلی کی قیمتوں کے بارے میں بڑافیصلہ آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































