لودھراں(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کو 43806ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق این اے 154 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین نے ایک لاکھ 17 ہزار 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ نواز لیگ کے صدیق بلوچ 73ہزار 247 ووٹ حاصل کرنے میں ہی کامیا ب ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں مختلف مقامات پر جشن منانا اور مٹھائیاں تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں صدیق بلوچ نے جہانگیر ترین کو بطور آزاد حیثیت سے 10 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی لیکن اس بار صدیق بلوچ ن لیگ کی ٹکٹ پر بھی الیکشن جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔این اے 154 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی اور اس دوران چار لاکھ 19 ہزار 182ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے امیدوار کو منتخب کرلیاہے۔پولنگ کے عمل کو پرامن بنانے کیلئے پولیس کے تین ہزار افسران و اہلکار ،1100 رضاکاروں کے علاوہ آرمی کے جوان بھی پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹیاں انجام دیں ۔ حلقہ این اے 154 میں کل 303 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ، جن میں 34 مردانہ ، 34 زنانہ اور 235 مشترکہ پولینگ اسٹیشنز ہوں گے جس میں 47 پولنگ اسٹیشنز کو اے کیٹیگری یعنی حساس ترین قرار دیا گیا تھا جبکہ باقی 256 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ۔حلقہ میں 4 لاکھ 19 ہزار 182 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کیا، 2 لاکھ 28 ہزار 870 مرد ووٹر اور 1 لاکھ 90 ہزار 312 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
تحریک انصاف نے ن لیگ کوشکست دے دی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خواجہ آصف نے استعفیٰ کیوں دیا اور ان کے دوست کو کیوں اٹھوایا گیا؟ ...
-
گریٹر مانچسٹر پولیس کاحیدرعلی کیس میں تہلکہ خیز انکشاف
-
12 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
-
15 اگست کو نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
-
منڈی بہاء الدین میں ملزم نے اپنی بیوی اور ڈیرے کے مالک کو اینٹیں ...
-
بشنوئی گینگ نے کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کرنے کی حیران کن وجہ بتادی
-
پاکستان اور چین کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا
-
بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 200سے بڑھا کر 300یونٹ کرنے پر غور
-
اسلام آباد کی 99 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیرقانونی قرار ،مالکان کے نام ای سی ایل میں ...
-
15 اگست کو تعطیل کا اعلان
-
لاہور میں ڈیلیوری ایپ کا رائیڈر ’45 ہزار روپے کا‘ کھانا لے کر غائب: ’ہمارے ...
-
پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خواجہ آصف نے استعفیٰ کیوں دیا اور ان کے دوست کو کیوں اٹھوایا گیا؟ نجم سیٹھی کے بڑے انکشافات
-
گریٹر مانچسٹر پولیس کاحیدرعلی کیس میں تہلکہ خیز انکشاف
-
12 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
-
15 اگست کو نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
-
منڈی بہاء الدین میں ملزم نے اپنی بیوی اور ڈیرے کے مالک کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا
-
بشنوئی گینگ نے کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کرنے کی حیران کن وجہ بتادی
-
پاکستان اور چین کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا
-
بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 200سے بڑھا کر 300یونٹ کرنے پر غور
-
اسلام آباد کی 99 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیرقانونی قرار ،مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ
-
15 اگست کو تعطیل کا اعلان
-
لاہور میں ڈیلیوری ایپ کا رائیڈر ’45 ہزار روپے کا‘ کھانا لے کر غائب: ’ہمارے گھر کے قیمتی برتن بھی گئے...
-
پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسٹار لنک کے بعد کئی چینی کمپنیاں بھی پاکستان آنے کو تیار
-
حیدرعلی مانچسٹر میں مبینہ زیادتی کےالزام میں گرفتار، پی سی بی نے کرکٹر کو عارضی طورپر معطل کردیا