ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

لودھراں انتخابات ، ن لیگ کے متوالے دفاترکرکے بھاگ گئے

datetime 23  دسمبر‬‮  2015 |

لودھراں(آن لائن)لودھراں میں تحریک انصاف کے جنونیوں کاجشن ،ن لیگ کے متوالے دفاترسے غائب ہوگئے ۔بدھ کے روزلودھراں میں ہونیو الے ضمنی انتخابات کے نتائج آناشروع ہوئے توتحریک انصاف کی واضح برتری کے بعدتحریک انصاف .کے جنونیوں نے جشن مناناشروع کردیا،جبکہ ن لیگ کے متوالے الیکشن آفس خالی کرکے گھروں کوجاناشروع ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوارجہانگیر خان ترین نے 85517جبکہ ن لیگ کے امیدوارصدیق خان بلوچ نے 60601ووٹ لے کردوسرے نمبرپرہیں،ابھی تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوارکو24916ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ابھی تک 194پولنگ سٹیشنوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق این اے 154 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی اور اس دوران چار لاکھ19 ہزار 182ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے امیدوار کو منتخب کرلیاہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔پولنگ کے عمل کو پرامن بنانے کیلئے پولیس کے تین ہزار افسران و اہلکار ،1100 رضاکاروں کے علاوہ آرمی کے جوان بھی پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹیاں انجام دیں۔ حلقہ این اے 154 میں کل 303 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ، جن میں 34 مردانہ ، 34 زنانہ اور 235 مشترکہ پولینگ اسٹیشنز ہوں گے جس میں 47 پولنگ اسٹیشنز کو اے کیٹیگری یعنی حساس ترین قرار دیا گیا تھا جبکہ باقی 256 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا۔حلقہ میں 4 لاکھ 19 ہزار 182 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کیا، 2 لاکھ 28 ہزار 870 مرد ووٹر اور 1 لاکھ 90 ہزار 312 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…