کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں بلاول بھٹوزرداری کے وئی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے 10سال کی بچی بسمہ کی جان چلی گئی تھی ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اب بچی کی ہلاکت کے بعد سندھ حکومت نے اس بچی کے والدین سے اظہارتعزیت کرنے کے لئے سندھ کی اہم شخصیت کوبھیجنے کافیصلہ کیاہے جس کے پیش نظرلیاری کے علاقے جس میں بسمہ کاگھرواقع ہے اس کے اردگرد سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اوروہاں پربکتربند گاڑیاں پہنچ گئی ہیں ۔بسمہ کانمازجنازہ جوکہ مغرب کی نماز کے بعد اداکیاجائے گااس میں سندھ کی اہم شخصیت کی شرکت کے پیش نظرپھروہی منظرلیاری کے علاقے میں نظرآرہاہے وہی اب ایک بارپھربسمہ کے نمازجنازہ کے وقت بھی نظرآئے گا۔جبکہ سیکورٹی حکام نے بسمہ کے والدین اورقریبی رشتہ داروں کے علاوہ اہل محلہ کے لئے بڑی پریشانی پیداکردی ہے ۔دوسری طرف بلاول بھٹونے سندھ حکومت کواحکامات جاری کئے ہیں کہ اب تمام تقاریب وزیراعلی سندھ میں ہونگی جبکہ آصف زرداری نے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دے دیاہے ۔