کراچی(ویب ڈیسک ) سابق صدر آصف زرداری نے لیاری میں بچی کی ہلاکت کے معاملے پر 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ آصف زرداری نے وزیر اعلی سندھ کوٹیلیفون کیا جس میں کہا گیا کہ واقعہ کی تحقیقات جلد مکمل کی جائیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ تمام مریضوں کی زندگی ہمارے لئے اہم ہے،آصف زرداری نے وزیر اعلی سندھ کو ہسپتالوں میں تقریبات کے انعقاد سے روک دیا۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلاول بھٹو کے پرٹوکول نے 10 ماہ کی بچی کی جان لے لی۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثارو کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلاول بھٹو زیادہ عزیز ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہنگام،ہ نہ کریں اس سے کچھ نہیں ہو گا، واقعہ پر لواحقین کےساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سالمیت کےلئے بلاول بھٹو کو بچایا ہے۔ وزیر اعلی قائم علی شاہ نے بھی اس سے قبل میڈیا سے اس بچی کے حوالے سے بات نہ کی اور صحافیوں کے سوال پوچھنے پر ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔