ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

اسلامی فوجی اتحاد، شمولیت لازمی نہیں رضا کارانہ تھی:سرتاج عزیز

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت میں 34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا حصہ ہے پاکستان اپنے سیاسی اور عسکری مفادات کو مدنظر رکھ کر اعتماد کا حصہ بنا ہے ۔ پاک بھارت مذاکرات شیڈول ہے بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستان آئیں گی ۔ آرمی چیف جنوری کے پہلے ہفتے میں افغانستان کا دورہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد اسٹرٹیجک اسٹیڈیز کی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ پاکستان اپنے تمام سیاسی اور عسکری مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 34 اسلامک ممالک کے اتحاد کا حصہ بنا ہے ۔ سعودی اتحاد میں شامل ہونے والے تمام ممالک اپنے اپنے سیاسی مقاصد سامنے رکھتے ہوئے شامل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کے لئے مختلف اوقات میں بات چیت کا شیڈول بنا لیا ہے اسی سلسلے میں بھارتی سیکرٹری خارجہ اپنے ہم منصب سے ملاقات کرنے پاکستان آئیں گی ۔ بھارت کو جامع مزاکرات کے لئے جنوری کے وسط کی تاریخ دی ہے مذاکرات کے لئے ملاقات سے متعلق بھارت کے حتمی جواب کے منتظر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ افعانستان مفاہمتی عمل کے لئے چار ملکی اجلاس جنوری میں ہوں گے ۔ اجلاس میں امریکہ ،پاکستان ، افغانستان اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے آرمی چیف جنوری کے پہلے ہفتے میں افغانستا ن کا دورہ کریں گے ۔ آرمی چیف کے دورے میں طالبان مزاکرات زیر بحث آئیں گے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ 2015 میں پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر رہے ہیں اور اسی سال روس سے اقتصادی تعلقات میں بہتری اور مضبوطی آئی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…