پشاور(اسلام آبادمانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی قیصر جمال کو بحال کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی نشان کے معاملے پر الیکشن ٹربیونل نے این اے 47فاٹا سے قیصر جمال کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا حکم دیاتھا تاہم پشاور ہائیکورٹ نے قیصر جمال کو بحال کردیاہے۔ یادرہے کہ انتخابی نشان کے معاملے پر آزادامیدوار نے ان کی کامیابی چیلنج کی تھی جس پر الیکشن ٹربیونل نے اپنا فیصلہ دیاتھا۔