ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم نے رینجرز اختیارات کا معاملہ چوہدری نثار کے سپرد کردیا،سینئر صحافی

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے رینجرز اختیارات کا معاملہ چوہدری نثار کے سپرد کردیا ہے،وفاق نے سندھ اسمبلی کی قرارداد کا صرف رینجرز اختیارات سے متعلق حصہ مسترد کیا ہے، گیند اب دوبارہ صوبائی حکومت کے کورٹ میں آگئی ہے، سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان قانونی کارروائی شروع ہوگئی ہے، متحدہ رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انتہائی حد تک جاکر قدم کیا گیا ہے، عمران خان کا رویہ ہمیشہ ڈکٹیٹروں والا ہوتا ہے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔ رینجرز اختیارات کے معاملہ پر تجزیہ کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ وفاق نے سندھ اسمبلی کی قرارداد کا صرف رینجرز اختیارات سے متعلق حصہ مسترد کیا ہے، وفاق نے سندھ حکومت کی سمری مسترد کی ہے لیکن جس قانون کے تحت سمری دی گئی اسے مسترد نہیں کیا، گیند اب دوبارہ صوبائی حکومت کے کورٹ میں آگئی ہے، وفاقی حکومت نے اپنے خط میں آئین کی کسی شق کا حوالہ نہ دے کر معاملہ کھول دیا ہے، وفاقی حکومت نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کس قانون کے تحت رینجرز کو اختیارات دیئے ہیں، سندھ حکومت کے پاس آرٹیکل 147 سے پیچھے ہٹنے کا قانونی اختیار موجود ہے، اگر صوبائی حکومت آرٹیکل 147سے پیچھے ہٹ گئی تو وفاق آرٹیکل 149 کی بات کرے گا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس دو آپشن ہیں، ایک تو یہ کہ وہ روپیٹ کر بیٹھ جائیں، دوسرا آپشن ہے کہ سندھ حکومت ڈٹ جائے اور اختیارات دینے سے انکار کردے، اس صورت میں وفاق آرٹیکل 149کے تحت رینجرز کو اختیارات دے سکتا ہے جو ایک طرح سے سیمی مارشل لاءہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان قانونی کارروائی شروع ہوگئی ہے، رینجرز ڈاکٹر عاصم کیس میں سابق تفتیشی افسر کیخلاف ایف آئی آر کیلئے عدالت کے پاس چلے گئے ہیں، سندھ حکومت ہائیکورٹ میں اپیل کرسکتی ہے کہ وفاق سے پوچھا جائے کہ کس قانون کے تحت ہماری سمری مسترد کی گئی ہے، چوہدری نثار آرٹیکل 147کے اندر ہی سارا کام نپٹانا چاہتے ہیں، اگر وفاق نے سندھ میں گورنر راج یا ا?رٹیکل 149کا استعمال کیا تو سندھ میں پیپلز پارٹی مظلوم بن جائے گی اور سندھی قوم پرستی ابھر کر سامنے آئے گی۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میری چڑیا کے مطابق چوہدری نثار نے وزیراعظم کو معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،وزیراعظم نواز شریف نے رینجرز اختیارات کا معاملہ چوہدری نثار کے سپرد کردیا ہے۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ ایک حل یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سندھ حکومت اور رینجرز دونوں کو اسی جگہ معاملات روکنے کا کہیںگے،رینجرز کو آن پیپر اختیارات تو دیدیئے جائیں گے لیکن ساتھ ہی ہاتھ ہلکا رکھنے کی ہدایت بھی کی جائے گی، وزیراعظم دونوں کو سمجھائیں گے جو وہی کرسکتے ہیں وفاقی وزیر داخلہ نہیں کرسکتے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت سندھ میں آرٹیکل 149کا نفاذ کرتی ہے یا سندھ حکومت آرٹیکل 147 ہی ختم کردیتی ہے تو پھر تصادم کی صورتحال پیدا ہوجائے گی، اگر وفاقی حکومت رینجرز اور فوج کی حمایت کرتی ہے اور سندھ حکومت، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو فارغ کرنے کا سوچ رہی ہے تو یہ صحیح نہیں ہوگا،یہ عمل وفاقی حکومت کیلئے خودکش ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…