راولپنڈی(ویب ڈیسک) ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کی راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں سماعت۔ سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کر رہے ہیں۔ ایان علی کی ایک مرتبہ پھرکسٹم عدالت میں عدم حاضری پر کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کا اظہار برہمی۔کسٹم کے پراسیکیوٹر امین فیروز نے کہا کہ استغاثہ کے10 گواہ عدالت میں موجود ہیں، ایان علی جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں۔ ایان علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے باعث کسٹم عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں، ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھاہے۔ ایان علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی نے سندھ ہائیکورٹ میں ذاتی طور پر پیش ہونا ہے، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی نے سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، حاضری سے استثنادیاجائے۔ درخواست ملزمہ ایان علی کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ کسٹم عدالت نے ایان علی کی حاضری سے ایک دن کے استثنی کی درخواست منظورکرتے ہوئے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔