ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم کو 30 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 30 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔آئندہ سماعت پر ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی ،سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ڈاکٹر عاصم نیب کی تحویل میں رہیں گے ، آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر تمام نقول عدالت میں جمع کرائیں،عدالت نے حکم دیتے کہا کہ گواہوں کے بیانات کی نقول ،فہرست پیش کی جائے۔فرد جرم ملزم کےوکلاءکو گواہوں کے بیانات ، چالان کی نقول دینے کے بعد عائد کی جائیگی۔ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نیب اور تفتیشی اداروے 18 مرتبہ تفتیش کرچکے ہیں ،مزید تفتیش نہ کرنے دی جائے۔دوسری طرفڈاکٹر عاصم حسین کے تفتیشی افسر کےخلاف رینجرز نےایک اور متفرق درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردی۔درخواست ڈاکٹر عاصم کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمے کے مدعی سپرنٹنڈنٹ رینجرز عنایت اللہ درانی نے دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ تفتیشی افسر نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزم ڈاکٹر عاصم کو از خود رہا کردیا۔تفتیشی افسر نے ٹھوس شواہد نظر انداز کرکے بدنیتی پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ سیکشن 27 کے تحت کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…