ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

سائیں کی کُرسی خطرے میں،بڑے اقدام کا اعلان ہوگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرکے جلد وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی ۔ پیپلز پارٹی نے ایک شخص کو بچانے کے لےے پورا صوبہ داو¿ پر لگا دیا ہے ۔ اگر سندھ میں گورنر راج لگا تو ذمہ دار پیپلز پارٹی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (فنکشنل) کے رہنماو¿ں نند کمار ، نصرت سحر عباسی اور پیرزادہ یاسر سائیں نے پیر کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں فنکشنل لیگ کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ان رہنماو¿ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت مسلم لیگ (فنکشنل) کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے ۔ درازہ شریف کے بعد اب سانگھڑ میں جان بوجھ کر حالات خراب کےے جا رہے ہیں ۔ سانگھڑ میں بدامنی کے ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے ۔ امن وامان خراب کرنے عناصر کے خلاف کارروائی کے بجائے مسلم لیگ (فنکشنل) کے رہنماو¿ں کے خلاف مقدمات درج کےے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (فنکشنل) انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والی نہیں ہے ۔ حالات کا سیاسی انداز میں مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نے ایک شخص کی کرپشن کو بچانے کے لےے پورے صوبے کی انتظامی مشینری کو داو¿ پر لگا دیا ہے اور رینجرز کے اختیارات کم کرکے کراچی آپریشن کو غیر اعلانیہ طو رپر بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اس صورت حال کا فوری نوٹس لے ۔ رینجرز کے مکمل اختیارات بحال کرائے جائیں ۔ کراچی آپریشن جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے سانگھڑ میں پیش آنے والے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…