ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے !چوہدری نثار کاامارات ایئرلائنز کو جھٹکا

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیروزیرِداخلہ چودھری نثارعلی خان نے آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو بغیر ویزہ پاکستان لانے پر امارات ائیرلائنز کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا،پی آئی اے کو دیگرممالک میں قانون کی پابندی کرائی جاتی ہے،یقینی بنایاجائے کہ غیرملکی ایئرلائنز پر بھی قاانون لاگوکیاجائے،غیرملکی ایئرلائن کو اسی طرح جرمانہ کیا جائے جسطرح ہماری ائیر لائن پر ہوتا ہے،کوئی غیرملکی بغیرویزے کے پاکستا ن میں داخل نہیں ہوسکتا،پاکستان آنیوالے افراد، ایئرلائنز کوملکی وغیرملکی سفری قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنا ہوگی۔اتوارکووزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ جس طرح پی آئی اے کو غیر ممالک میں قانون کی پابندی کرائی جاتی ہے اسی طرح غیر ملکی ائیر لانز پر بھی وہی قانون لاگو کیا جائے اور خلاف ورزی پر اسی طرح جرمانہ کیا جائے جسطرح ہماری ائیر لائن پر ہوتا ہے۔وزیرداخلہ چودھری نثارنے کہاکہ اس امر کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ کوئی غیر ملکی ویزہ کے بغیر پاکستان میں داخل نہیں ہو سکتا اور یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ وزارتِ داخلہ کسی بھی شخص کو بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے کی اجازت دے سکتی ہے یا کسی طرح بھی اس کی مجاز ہے۔انہوں نے کہاکہ اب ہر ایک کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پاکستان آنے کے خواہشمند اشخاص اور ان کو یہاں لانے والی ائیر لائنز کو پاکستانی قوانین اور بین الاقوامی سفری قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنا ہوگی۔چودھری نثارنے کہاکہ وہ وقت گیا کہ جب قوانین اور قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی جاتی تھیں اور کوئی پوچھنے والا نہ تھا۔پاکستان کے قوانین، عزت و وقار اور اسکی خودمختاری کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…