ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے اپنے شہر جاکر سب کے سامنے بڑی دعویٰ کردیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
میانوالی (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بڑی سوچ انسان کو بڑا بناتی ہے۔ نیا پاکستان بنانا بڑی سوچ ہے۔ نظر آ رہا ہے کہ پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے۔ ہماری حکومت آئی تو دفعہ 144 لگ جائے گا۔ حکمرانوں نے اتنا پیسہ جمع کر لیا ہے کہ اب انہیں مرنے سے ڈر لگتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نظر آ رہا ہے کہ بہت جلد پورے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے۔ اپنی برادری سے کہتا ہوں کہ اسٹیڈیم کے لئے جگہ دے دو۔ اگر جگہ نہ دی تو کچھ عرصے کے بعد ہماری حکومت آجائے گی تو سیکشن 4 لگا دیں گے تو پھر اس زمین کا کچھ حصہ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا بڑی سوچ انسان کو بڑا بناتی ہے نیا پاکستان بنانا ایک بڑی سوچ ہے۔ انسان کو اپنے دل کی آواز سننی چاہئے۔ اللہ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور بڑی مشکل سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا نوجوانو! پیسے کے لئے کبھی اپنی غربت کو نہ کھونا ہے۔ نوجوانو! خواب کی تکمیل کے پیچھے چلو صرف نوکری تک ہی اپنے آپ کو مدود نہ کر لینا۔ نوجوانو! اپنے ضمیر پر کبھی سمجھوتا نہ کرنا راستہ بھٹک جاؤ گے۔ انہوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی ملک کو ٹیلنٹ فراہم کرنے جا رہی ہے۔ میرٹ کی بنیاد پر لوگوں کو اوپر لانا ہے۔ انہوں نے کہا اپنی انا پر قابو پا کر انسان بڑا انسان بنتا ہے۔ اپنی انا کے بت کو توڑنا ہی سب سے بڑے بت کو توڑنا ہے۔ قائد اعظم نے ملک اپنے لئے نہیں قوم کے لئے بنایا ہے۔ میں نے بھی کوئی کام اپنے لئے نہیں کیا اس ملک کے لئے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی طرز زندگی پر ترس آتا ہے۔ حکمرانوں نے اتنا پیسہ اکٹھا کر لیا ہے کہ اب انہیں مرنے سے بھی ڈر لگتا ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…