اسلام آباد (آن لائن) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز حسین قادری نے صدر مملکت کو رحم کی اپیل بھجوا دی ہے جبکہ شرعی فیصلے کے حصول کے لئے وفاقی شرعی عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ ذرائع نے ان لائن کو بتایا ہے کہ ممتاز قادری نے سپریم کورٹ کی جانب سے نظرثانی کی درخواست خارج کئے جانے کے معاملے پر اب صدر مملکت کو رحم کی اپیل بھجوا دی ہے۔ دوسری جانب جسٹس (ر) نذیر اختر نے وفاقی شرعی عدالت سے حد اور قصاص کے معاملے پر رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ چند روز میں درخواست دائر کر دی جائے گی۔