ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت بارے مثبت اشارے مل گئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد (آن لائن) خوبرو ماڈل و ڈالر گرل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت بارے بعض اعلیٰ حکام کی جانب سے مثبت اشارے مل گئے‘ سمگلر حسینہ نے دبئی جانے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ دبئی میں 10 روزہ قیام کے دوران ماڈل ایان علی 7 ماڈلنگ سمیت دیگر کمرشل پروگراموں میں شرکت کریں گی جبکہ دوسری جانب کسٹم حکام نے ایان علی کے شریک ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ جنوری 2016ء کے پہلے ہفتے میں 7 سے زائد ملزمان کی گرفتاری کا قوی امکان ہے۔ ذرائع نے ان لائن کو بتایا ہے کہ مادل ایان علی نے اچانک بیرون ملک روانگی کی زور و شور سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ نجی طیارے کے ذریعے دبئی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ جانے والوں میں ایک فیشن ڈیزائنر‘ ذاتی میک اپ آرٹسٹ اور دو ملازمین سمیت 6 خواتین و حضرات شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل مادل ایان علی کو ایک کال کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ان کے بیرون ملک جانے بارے تمام تر رکاوٹیں جلد دور کر دی جائیں گی وہ سفر کی تیاری کریں جس پر مادل نے ہنگامی بنیادوں پر تیاری شروع کر دی ہے۔ جبکہ دوسری جانب کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کے شریک ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ امکان ہے کہ جلد بعض ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ ملزمان کسٹم حکام کی تحقیقات میں سامنے آ چکے ہیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…