اسلام آباد (آن لائن) سندھ میں قیام امن دہشت گردی کے خاتمے کے لئے رینجرز کے اختیارات میں کمی کے خلاف کراچی کے شہریوں نے آرمی چیف اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو خطوط ارسال کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ اس حوالے سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے میل ایڈریس پر بھی خطوط ارسال کئے گئے ہیں وزیر اعظم ہاؤس کے قریبی ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے رینجرز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے آرمی چیف اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے اور اس حوالے سے سندھ حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے ۔