ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

سٹیٹ بینک نے حکومتی دعوؤں کی تصدیق کی کردی

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )اسٹیٹ بنک نے رواں مالی سال کی ابتدائی رپورٹ میں ریلوے اور پی آئی اے میں حکومتی خسارے میں کمی اورآمدن میں اضافے کے دعوؤں کی تصدیق کردی، پی آئی اے کو گذشتہ سال کے پہلے 3ماہ میں 3ارب90کروڑ روپے خسارہ ہواتھاجبکہ 2015 کے دوران اس عرصے میں ادارے کو 2ارب80کروڑ روپے منافع ہواہے، اسٹیٹ بنک کی جانب سے 2015کی پہلی سہ ماہی کے معاشی جائزہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ2015میں پاکستان ریلویز اور فضائی ذرائع نقل وحمل میں معقول نمو ہوئی ہے ، ریلوے میں مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کی مقدار میں اضافے اور ایندھن کی لاگت میں کمی کیوجہ سے ریلوے کے شعبے میں طاقتور نمو کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق لوکو فوٹو انجنوں کی خریداری ،مسافر ٹرینوں کی بروقت آمد و روانگی ،مسافروں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی اور یل کرایوں میں کمی کی وجہ سے ریلوے تیزی سے دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑاہوناشروع ہوگیاہے،اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے بھی 2015میں اپنی نمو کو مزید مستحکم کرتے ہوئے اس میں 27.3 فیصد اضافہ کیا جو گذشتہ سال کے اس عرصے میں صرف12.7فیصد تھا، پی آئی اے کی عملی کا رکردگی اورمالی اثاثے بھی 2015کے دوران بہتر ہوئے ہیں ، رپورٹ کے مطابق 2015کے پہلی سہ ماہی میں پی آئی اے کاخام عملی منافع 2ارب 80کروڑ روپے رہا گذشتہ سال کے پہلے 3ماہ کے دوران پی آئے کو 3ارب90کروڑ روپے کانقصان ہواتھا۔ ر پورٹ کے مطابق پی آئی اے میں بہتری کی وجوہات میں کم ایندھن خرچ کرنے والے طیاروں کی آمد ایندھن کے نرخوں میں کمی شامل ہیں،کمک ایندھن استعمال کرنیوالے سمارٹ طیاروں کی فضائی بیڑے میں شرکت سے فضائی کمیٹی سے آپریشنز بہتر ہوئے اور ایندھن کی لاگت پر بھی قابو پایا گیا جوکہ مجموعی لاگت کا تقریباً 54فیصد ہوئی ۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…