حکومت کورحم نہ آیا،عوام چھٹی والے دن بھی سڑکوں پر

راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی کے 80فیصد علاقوں میں گیس غائب ، مکین سراپا احتجاج ،شہری پریشان ہیں ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے بیشتر علاقو ں میں موسم سرما کے آتے ہی گیس بحران شدت اختیار کر گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، مختلف علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور گیس کی بندش کیخلاف احتجاج کیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔ راولپنڈی کے باسیوں کا کہنا ہے کہ سردیوں کے شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ، بچوں اور ملازمین صبح سکولز اور دفاتر میں بغیر ناشتے کے جانے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی جبکہ محکمہ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جارہی ہے ،کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے جس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں