ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

امریکہ کی حرکت نے چین کو مشتعل کردیا،کشیدگی میں اضافہ ،وارننگ جاری

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیجنگ نے جنوبی بحیرئہ چین کے متنازع جزائرسپارٹلی کے قریب امریکی جنگی جہاز کی پرواز کو شدید اشتعا ل انگیزی قرار دیا ہے ، 10 دسمبر کو پیش آنے والے اس واقعے کے دوران چین کی افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا اور امریکی طیارے کو وارننگ جاری کی گئی تھی، چین کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں سنگین فوجی اشتعال انگیزی کے مترادف ہیں اور جنوبی بحیرہ چین میں صورتحال کو پیچیدہ کرنے کے ساتھ علاقے میں فوجی نقل وحرکت میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں، بیجنگ نے امریکا پر زور دیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو پیش آنے سے روکا جائے، ہفتے کو چینی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں واشنگٹن پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ان جزائر کے اوپر سے اپنے جنگی جہاز کی پرواز کر کے جان بوجھ کر علاقے میں کشیدگی پھیلا رہا ہے۔دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ چینی شکایت کا جائزہ لے رہے ہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت علاقے میں دو امریکی B 52 جنگی جہاز ایک مشن پر اڑ رہے تھے اور خراب موسم کے باعث ایک جہاز متنازع جزائر کے قریب چلا گیا۔واضح رہے کہ چین کا جنوبی بحیرہ چین کے ایک بڑے حصے پر دعوی ہے جس کے باعث کچھ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اس کا علاقائی تنازع چلا آ رہا ہے۔اکتوبر میں ایک امریکی بحری جہاز کے ان جزائر کے قریب سے گزرنے پر بھی چین نے شدید احتجاج کیا تھا۔چین نے سنہ 2013 میں سپارٹلی میں سمندری چٹانوں کے ایک باہمی متصل سلسلے کو جزیرے کی شکل دی تھی۔چین کی جانب سے جزیروں کی تعداد بڑھانے پر امریکا سمیت دیگر ممالک پریشان ہیں۔ واشنگٹن کا خیال ہے کہ چین متنازع ملکیت والے علاقوں میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے عسکری طاقت میں اضافہ کر رہا ہیجبکہ بیجنگ حکومت ان الزامات کی تردید کرتی ہے ۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…