ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

کرکٹ ڈپلومیسی کے بعد اب درگاہ ڈپلومیسی، شہباز شریف کو دعوت مل گئی

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)پاک بھارت تعلقات میںدرگاہ ڈپلومیسی پھر سامنے آگئی ، شہباز شریف آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرسکتے ہیں۔بھارتی حکومت کی رضامندی سے شہباز شریف کو نظام الدین اولیاکی درگاہ کی انتظامیہ کی طرف سے مدعو کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کی طرف سے عرس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی گئی ہے۔بھارتی اخبارٹائمز آف انڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی اور پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کا آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔دونوں اطراف کے حکام جنوری کے آخری ہفتے میں شہباز شریف کی نریندر مودی سمیت بھارتی رہنماوں کے ساتھ ملاقات کرانے کے لئے رابطے میں ہیں۔دونوں ممالک باہمی تعلقات کوآگے بڑھانے کے لئے شہباز شریف کے اس دورے سے فائدہ اٹھانے کے کوشش میں ہیں۔ درگاہ کے سجادہ نشین طاہر نظامی نے شہبا شریف کو مدعو کیے جانے کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کئی دہائیوں قبل درگاہ پر آئے تھے۔دونوں ممالک کی طرف سے اس دورے کو دو طرفہ جامع مذاکرات کے عمل کے دائرے کو بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیتا کی وطن واپسی کے واقعے نے بھارتی حکام کی سوچ تبدیل کرنے پر مجبور کیا ہے۔ بھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے اس نئے موڑ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ماضی سے آنکھیں پھیرے بغیر ممبئی حملوں کے مقدمے کی سماعت سے توجہ ہٹا کر بھارت دونوں اطراف کے لوگوں کی مذہبی سیاحت اور انسانی مسائل پر توجہ دے۔رپورٹ کے مطابق 2016 کا سال پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اہم ہوگا جس میں دوطرفہ ملاقاتیں ہوں گی،۔آئندہ ماہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اپنے ہم منصب ایس جے شنکر سے ملاقات کیلئے بھارت میں ہوں گے جو دو طرفہ تعلقات اور امن بات چیت کے عمل کو بڑھانے کیلئے اہم ملاقات قرار دی جارہی ہے۔اس کے ساتھ درگاہ ڈپلومیسی کی اہمیت کو بھی دیکھا جارہا ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…