کراچی(آئی این پی) سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ کہ کراچی میں بدامنی کا خطرہ ہے، شہری مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری رینجرز کو دیں۔ہفتہ کو ایک بیان میں ترجمان رینجرز نے کہا کہ کراچی شہر میں بدامنی کے خطرات کے پیش نظر کسی بھی مشکوک سر گرمی، شخص، سامان اور حرکت کی اطلاع رینجرز کے قریبی آفس میں دی جائے۔ ترجمان کے مطابق رینجرز سندھ شہریوں کی حفاظت کو اپنا فرض سمجھتی ہے جس کے لیے وہ ہر دم تیار ہے۔