ممبئی(آئی این پی) بھارتی کرکٹ بورڈکے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کا وقت نہیں رہا،پاک بھارت سیریز کو اب ختم ہی سمجھا جائے۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈکے سیکرٹری نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے دورے پر جانا ہے جس کے بعد کوئی وقت نہیں بچا کہ پاک بھارت سیریز کے بارے میں کی جائے، انہوں نے کہاکہ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا وقت نہیں اس سیریز کو ختم ہی سمجھا جائے۔انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت ایک ہفتے میںبھی منظوری دیدے تو بھی انتظام نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ اپنا لائحہ عمل کیا بناتا ہے۔