لاہو(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ کہتے ہیں عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ رائیونڈ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار ، ا?ئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹری بھی شریک ہوئے۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درا?مد مزید تیز کیا جائے۔ اجلاس کو صوبے میں جاری توانائی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سی ٹی ڈی کے حکام نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے جاری اقدامات بارے بھی بتایا۔