اسلام آباد: وفاقی پولیس کا نیا کارنامہ سامنے آ گیا ہے۔ تین سالہ بچے کیخلاف پلازے پر قبضہ کرنے کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کر لیا گیا۔ ننھا عثمان چچا کی گود میں دیگر ملزمان کے ہمراہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو گیا۔ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف ٹین کے پلازے پر قبضے کے الزام میں تین سالہ عثمان کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے پہلے تو معاملہ دبانے کی کوشش کی تاہم ایف آئی آر کی کاپی سامنے آنے پر اسے غلطی قرار دیا ، ایف آئی اے میں واضح طور پر عثمان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے اور الزام عائد کیا گیا ہے کہ پلازے کی بیسمنٹ میں موجود سامان بھی چوری کر لیا گیا ہے۔ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ننھا ملزم ضلع کچہری میں راجہ آصف محمود ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے پیش ہوا۔ عدالت نے درخواست قبل از گرفتاری پر ملزمان کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا کمسن بچے کو پولیس گرفتار کرنے کے لئے آئے گی ، کیا بچے کی ضمانت بنتی ہے۔ کمرہ عدالت میں موجود وکلا عدالت کی رہنمائی کریں۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنا چھوٹا بچہ جرم کا ارتکاب کیسے کر سکتا ہے ، اگر ایک ادارہ غلط کام کرتا ہے تو کیا عدالت بھی آنکھیں بند کرلے۔ عدالت نے کمسن بچے کا نام ایف آئی آر میں شامل کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار ، تفتیشی افسر اور فریقین کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض سات جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد پولیس سے اور تو کچھ نہیں ہو سکا، نئی تاریخ ہی رقم کر ڈالی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...



















































