ہری پور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماو ممبر ضلع کونسل جاوید خان کو احاطہ عدالت میں قتل کردیا گیا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید خان جو کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ضلع کونسل کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔ ایک مقدمے کے سلسلے میں کچہری میں موجود تھے جہاں ملزمان نے فائرنگ کرکے ان کو قتل کردیا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں کچہری میں موجود ایک دوسرا شخص زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ کے وقت عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی تاہم فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔