اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے تیارزہ میں دہشتگردوںکے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔نجیٹی وی کے مطابق تیار زہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کی طرف سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ فورسز کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد بزدل دہشتگرد اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔