اسلام آباد (آئی این پی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رینجرز کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں لائی جانے والی قرار داد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،اگر رینجرز کو کام کرنے سے روکا جارہا ہے تو سندھ حکومت خود کام کرے۔جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے بیان میں 88لوگوں کا نام ہے جن میں فریال تالپور کا نام بھی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے رابطہ کر کے بتا یا کہ میرے کسی سٹاف ممبر نے کسی کو آٹھ کروڑروپے نہیں دئیے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ قومی قیادت کا معیار بہت گر گیا ہے اور فوج کو تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔