لندن (آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے مسلمانوں کے خلاف بیان دینے پر امریکی صدارتی امیدوار رونلڈٹرمپ کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں ایک کروڑ پاﺅنڈ کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، عدالت نے رونلڈ ٹرمپ کو پیشگی کےلئے طلب کرلیا۔ جمعہ کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی کامران ملک کی جانب سے لندن ہائی کورٹ میں رونلڈ ٹرمپ کے خلاف دائر کئے گئے ہرجانے کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیاکہ امریکی صدارتی امیدوار رونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف بیانات سے مسلمانوں کا وقار مجروح ہوا ہے، دعویٰ میں رونلڈ ٹرمپ کو ایک کروڑ پونڈ ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔ پاکستانی نژاد کامران ملک کے دعویٰ پر لندن ہائی کورٹ نے رونلڈ ٹرمپ کو پیشگی کےلئے طلب کرلیاہے۔