دبئی/اسلام آباد( آئی این پی )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈنے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دےدی، پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط 25 دسمبر سے پہلے مل جائے گی۔جمعہ کو اےک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہانٹرنیشنل مانیٹری فنڈکا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس مےں پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ۔ ےہ قسط 25 دسمبر سے پہلے پاکستان کو مل جائے گی ۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو بھی سراہا اورکہا کہ پاکستان میں ٹیکس آمدن بڑھنے کے واضح امکانات ہیں ۔نئی قسط ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر21 ارب 19 کروڑ ڈالر ہو جائینگے۔ اانٹرنیشنل مانیٹری فنڈ، ای ایف ایف کے تحت 4 ارب 98 کروڑ ڈالر جاری کر چکا ہے ۔ پاکستان کے لئے 6.64 ارب ڈالر قرض کی منظوری 2013 میں دی گئی تھی ۔ بجٹ خسارے ، زرمبادلہ کے ذخائر کے ہدف میں رعایت کی بھی منظوری دی۔