لاہور(نیوز ڈیسک)ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال (ٹرسٹ) میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک اور میڈیکل ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر سعید کی قیادت میں ڈاکٹروں کے وفد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ ملاقات کی عبدالقدیر خان نے ڈاکٹر کو تلقین کی کہ یہ ایک مقدس پیشہ ہے۔ اپنے فرائض کی ادائیگی احسن طریقے سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کی فلاحی کاموں کیلئے وقف کر دی ہے۔ اپنی آخری سانس تک انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرونگا۔