لاہور(نیوز ڈیسک) عمران خان نے کہاہے کہ ساری پارٹیوں نے اعتراف کیاکہ دھاندلی ہوئی ہے ، این اے 122سے 21ہزار ووٹ لاپتہ ہیں جبکہ 3 ہزار سے بھی کم ووٹوں سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم کو شکست ہوئی ، معاملات آگے بڑھیں گے تو سب کچھ سامنے آجائے گا۔میڈیا سے گفتگوکے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے عمران خان نے بتایاکہ الیکشن کا نظام شفاف بناناہوگا، قذافی سمیت تیسری دنیا کے کئی رہنمائ بھی ایسے تو الیکشن کراتے رہے ، ا±نہوں نے این اے 122کی جورپورٹ دیکھی ، اس میں 21ہزار ووٹ لاپتہ ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے پاس صرف 812ووٹوں کی منتقلی کا ریکارڈ ہے ، یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ تو واضح ہے کہ بے ضابطگی نہیں بلکہ فراڈ ہے