کراچی (نیوز ڈیسک) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے کہاہے کہ کراچی میں امن رینجرز کو دیے گئے خصوصی اختیارات سے ممکن ہوسکا ،غیر یقینی حالات جرائم پیشہ عناصر کو تقویت دیتے ہیں۔وہ رینجرز ہیڈکوارٹر کے دورہ کے موقع پر کراچی کا آپریشن میں حصہ لینے والے افسران سے خطاب کررہے تھے۔کورکمانڈر کاکہناتھاکہ رینجرزکراچی کے عوام کودہشتگردی کیخلاف تحفظ میں کردار اداکرتی رہے گی،کراچی میں رینجرزکادہشتگردی کیخلاف کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔