خیبر ایجنسی(نیوز ڈیسک)وفاق کے زیر انتظام فاٹا کی خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی میں 6 مشتبہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے راجگال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔کارروائی میں کالعدم تنظیموں کے 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔تاہم انتہائی دور افتادہ مقام ہونے اور علاقے تک میڈیا کو رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق مشکل ہے۔چند روز قبل بھی وادی تیرہ کے علاقے راجگال اور سپری میں فضائی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔