اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری جمعرات کی شام سینیٹ پہنچ گئے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابقبلاول بھٹو زرداری کو سینیٹ میں سینیٹ کے قائد حزب الاختلاف اعتزاز احسن نے مدعو کیا تھا. بلاول بھٹوجب سینیٹ پہنچے توان کے ہمراہ قمرزمان کائرہ ،شیری رحمان ،ندیم افضل چن بھی تھے ۔بلاول بھٹو سینیٹ کی کارروائی دکھیں گے اوراس کے بعد ان کے اعزاز میں پیپلزپارٹی کے ارکان سینیٹ استقبالیہ بھی دینگے جس کے موقع پران کااہم خطاب متوقع ہے ۔واضح رہے کہ بلاول بھٹوپہلی دفعہ اس وقت قومی اسمبلی گئے تھے جب ان کے والد صدرمنتخب ہوئے تھے جبکہ آج پہلی مرتبہ وہ سینیٹ آف پاکستان میں آئے ہیں ۔
بلاول بھٹوایسی جگہ پہنچ گئے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں گئے ؟؟؟؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں