ابوجا(نیوز ڈیسک )نائےجرےا مےں پاکستان کے سفےر آغا عمر فاروق نے انکشاف کےا ہے کہ پاکستان نائےجیرےا کو انسداد دہشتگردی اوردہشتگرد گروپ بوکو حرام کے خلا ف آپرےشن کےلئے فوجی طےاروں کی دےکھ بھال اور گولہ بارود کے ذرےعے مدد فراہم کررہا ہے۔ ےہ انکشاف آغا عمر فاروق نے ابوجا مےں نائےجرےا کے وزےر دفاع دےن علی کے ساتھ ملاقا ت کے دوران کےا۔انکا کہنا تھاکہ دونوںممالک اےک جےسی تارےخ رکھتے ہےں اور انکے گزشتہ پانچ عشروں سے دفاعی تعلقات قائم ہےں۔دہشتگردی اور عسکرےت پسندی کے خلاف ےکساں تجربے کے تبادلوں کے ذرےعے سلامتی کے شعبے مےں تعلقات کو مزےد مستحکم کےا جاسکتا ہے۔انھوںنے کہاکہ دونوں ممالک کو اےک قسم کے چےلنجز کا سامنا ہے اور اشتراک کے مواقع موجود ہےں۔کئی دہائےوں سے دونوںممالک نے اےک دوسرے کے ساتھ نہ صرف دفاعی بلکہ زراعت ،سائنس ، ٹےکنالوجی ا ور تعلےم کے شعبے مےںبھی دوطرفہ تعاون کو فروغ دےا ہے۔لےکن وزرت دفاع کے ساتھ تعاون تربےت کے شعبوں ، فوج کے انسداد دکار مےں اضافے کے طور پر جاری ہے جسے آئندہ بھی برقرار رکھا جائےگا۔ آغا عمر فاروق کا کہنا تھاکہ پاکستان نائےجرےا مےں انسداد دہشتگردی کی کوششوں کی حماےت کرتا ہے اور ہم گولہ بارود کی فراہمی ،جہازوں کی بحالی اور آپرےشنل قابلےت کے لحاظ سے اےک اچھا کام کررہے ہےں۔نائےجرےن وزےر دفاع نے انکشاف کےاکہ نائےجرےا کی اےک سےکورٹی ٹےم نے ےہ معلوم کرنے کےلئے پاکستان کا دورہ کےا تھا کہ عسکرےت پسندی کے خلاف جنگ مےں کس طرح اسکے اہلکاروں کی تربےت کی جاسکتی ہے