پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ نے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ورسٹائل اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کو بولی وڈ ڈائریکٹر مدثر عزیز نے رومانٹک کامیڈی فلم ”ہیپی بھاگ جائے گی“ میں سیکنڈ ہیروئن سائن کرلیا ہے جس کے پروڈیوسر ”تنو ویڈ منو“ ، ”تنو ویڈ منو ریٹرن“ اور”رانجھنا“ جیسی فلمیں ڈائریکٹ کرنے والے آنند ایل رائے ہیں۔جس میں فلم ”کاک ٹیل“ کی ہیروئن ڈیانا پینٹی ابھے دیول کے مقابل مرکزی کردار کر رہی ہیں جب کہ دیگر فنکاروں میں علی افضل ، جمی شرگل، کنول جیت سنگھ اور پیوش مشرا ہیں۔مومل شیخ جنھوں نے کیرئیر کا آغاز فیشن انڈسٹری سے ماڈلنگ کے ذریعے کیا ، بعدازاں اداکاری کی طرف آگئیں یہاں بھی بطور اداکارہ وہ اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہیں۔سال 2013 میں لالی وڈ اسٹار شان شاہد کے مقابل فلم ”ناچ“میں کاسٹ ہوئیں۔اب مدثر عزیز کی فلم ”ہیپی بھاگ جائے گی“کے ذریعے بالی وڈ میں نئی اننگز شروع کرنے جارہی ہیں۔مومل شیخ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی محنت اور لگن کے ذریعے ہی آگے بڑھ رہی ہوں ،میرے والد جاوید شیخ کے بارے میں سبھی جانتے ہیں مگر میں نے کبھی ان کی شہرت اور سفارش کا سہارا نہیں لیا،انھوں نے بھی کام کے لیے کسی پروڈیوسر یا ڈائریکٹر کو کہا ہے۔بالی وڈ ایک بڑی انڈسٹری ہے جہاں پر پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔بالی ووڈ فلم میں میرا کردار انتہائی اہم ہے، اپنا کردار پسند آنے کے بعد ہی کام کی حامی بھری۔ مومل شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اچھی فلمیں بن رہی ہیں اگر کوئی اچھی ا?فر ہوئی تو خوشی سے کروں گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…