راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان کا شاہین ون کا کامیاب تجربہ ۔پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ میزائل 900کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ تجربے سے میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکہ پہلوو¿ں کا جائزہ لیا گیا۔